غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: (دنیا نیوز) غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے سیمپلز لے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گرفتار لڑکوں کو سیمپلز کیلئے فرانزک لیبارٹری لے جایا گیا، ملزمان سے حاصل کیے گئے نمونے متاثرہ لڑکی کے سیمپلز سے میچ کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ رائیونڈ روڈ کی ایک نجی سوسائٹی کے فلیٹ سے بھی فرانزک ٹیم نمونے حاصل کرچکی ہے، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور زیر استعمال برتنوں سے بھی نمونے حاصل کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گاڑی سے بھی سیمپلز اکٹھے کیے گئے، جائے وقوعہ سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اجتماعی زیادتی کا تعین فرانزک رپورٹ کرے گی، تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہائی پروفائل کیس کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...