اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن اور ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، کسی بھی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔
اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں فیاض احمد ڈوگر، علی عبداللہ نیازی، رضوان مجید بٹ، محمد عمران عباسی اور اظہر محمود ستی شامل تھے۔
اڈیالہ جیل پہنچنے والے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا تھا، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments