افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

کابل: (دنیا نیوز) ستمبر کے مہینے میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے طالبان رجیم کے خلاف 68 کارروائیاں کی گئیں جن میں 102 اہلکار ہلاک جبہ 48 زخمی ہوئے۔

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں کا دائرہ وسیع ہو گیا، جہاں مختلف صوبوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے یو ایف، این آر ایف اور این آئی ایف کی حالیہ کارروائیوں میں طالبان رجیم کے 23 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کارروائیوں میں متعدد چوکیاں، گاڑیاں اور انٹیلی جنس مراکز بھی متاثر ہوئے، مزاحمتی گروپوں نے طالبان رجیم کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...