وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے لکھا کہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہو گا، اور کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا تمام شرکا 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں،عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...