مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتمار بن گویر نے یہ بھی عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ وزیر دفاع بنے تو فلسطینی اتھارٹی کو ختم کرنے اور فلسطینیوں کو وہاں سے منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پوری زمین ہماری ہے، وزیر دفاع بنا تو اس معاملے پر پوری توجہ دوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...