لاہور کے جناح ہسپتال کی ایمر جنسی سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے جناح ہسپتال کی ایمر جنسی سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مشکوک شخص ہسپتال کی ایمر جنسی میں آپریشن تھیٹر کی کٹ پہن کر گھوم رہا تھا، سیکورٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا، اہلکاروں کے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ ڈاکٹر نہیں اور نہ ہی ہسپتال کا ملازم ہے۔

اہلکاروں نے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر مقامی چوکی پولیس کے حوالے کردیا، مشکوک ڈاکٹر سے اسکا شناختی کارڈ اور موبائل برآمد ہوا ہے، جعلی ڈاکٹر مالدیو ہزارہ کا رہائشی جس میں اس کا نام رمضان لکھا ہواہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...