بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں کہا گیا ذاتی معالجین کے مطالبے سے دستبردار ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات نہیں ہو رہی، ہمیں کہا گیا منگل کے روز وکلا کی ملاقاتیں ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے، ہماری کمیٹی بالکل بااختیار تھی، اپوزیشن کے بااختیار نہ ہونے کے حوالے سے غلط بیانیہ بنایا گیا، ہمارا موقف بالکل واضح تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کہا دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے، اگر خلوص اور نیت اچھی ہو تو بات ہوسکتی ہے، بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے کہا پولیس ایکٹ پر اعتراض ہے تو پنجاب کا ایکٹ سامنے رکھ لیتے ہیں۔ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف 7 نکات سامنے رکھے، پانچ اضلاع میں ایمرجنسی لگا کر ایکشن کی بات کی گئی، ہم نے کہا اس حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے لیکن متفقہ لائحہ عمل کی بات کو نہیں مانا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بتایا گیا بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا تھا، لندن کے سپیشل ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد بلڈ پریشر نارمل ہوا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر یہ ایمرجینسی لگاتے ہیں تو حالات مزید بدتر ہوجائیں گے، ان کو پھر بھاگنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...