پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مملکت بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی کارروائی کے منٹس پر مشتمل پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔
پروٹوکول میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت و غذائی تحفظ، تیل، گیس و معدنیات، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، صحت، تعلیم اور محنت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت شامل ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 8, 2026
دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments