دستاویزات کی تصدیق کیلئے وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن میں معاہدہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ڈیٹا بیس کے انضمام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس سے دستاویزات کی تصدیق کا طریقہ کار آسان بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، معاہدے کے تحت ڈیجیٹل اسناد اور آن لائن سہولیات کے ذریعے تاخیر میں کمی آئے گی جبکہ بیشتر معاملات میں ذاتی طور پر دفاتر جانے کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولت ملے گی اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قونصلر خدمات کو بہتر بنانا ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہا ہے، 2024 میں پاکستان میں اپوسٹیل نظام بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دستاویزات کی تصدیق کی خدمات کو مزید قابل رسائی، مؤثر اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...