پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

روس کے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی۔

روسی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...