آخری ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دی، 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 133 رنز بنا سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...