ون ڈے ٹرائی سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کل مدمقابل ہوں گے، میچ پنک ڈے سے منسوب

لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے میچ کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔

صائم ایوب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ صائم اچھے سپنر اور فیلڈر ہیں، وہ اپنی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں، ہم ایک یا دو سیریز کی بنیاد پر ہی کسی کھلاڑی کے بارے میں منفی رائے قائم کر لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...