مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، انگلینڈ کا میچ دیکھا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھا اور قومی ٹیم کی شاندار کامیابی سے محظوظ ہوئے۔

مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا۔

پاکستان کی خصوصی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک اسپیشل جیت کے موقع پر میرے والد بھی کراوڈ میں موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...