اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ
عمان: (ویب ڈیسک) اردن کی فوج رائل ایئر فورس نے جنوبی شام میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردنی فوج نے کہاہے کہ یہ کارروائی مملکت کے جنوبی صوبے کرک میں ایک چرچ پر ہونے والے حملے کے متاثرین کےانتقام کے طور پر کی گئی اور اس کارروائی میں دمشق کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کرک کے گاؤں حمود میں تین مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا تھا جس میں نو افراد ہلاک جبکہ قریب 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اردن کی فوج کے مطابق ’اردنین ڈیٹرنس، حمود‘ نامی یہ آپریشن اُس گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں چرچ پر حملہ ہوا تھا، فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔
بیان کے مطابق رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جس کے نتیجے میں کئی عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments