اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی
اسرائیل: (دنیا نیوز) اسرائیلی انتخابی کمیشن نے 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی، انتخابات میں نیتن یاہو کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت اکثریت کھو بیٹھی۔
اسرائیلی انتخابی کمیشن کے مطابق انتخابی نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی یا نتائج کی شفافیت متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو نے درست ووٹوں کو مشکوک قرار دے کر اقتدار بچانے کی کوشش کی، نیتن یاہو نے جمہوریت کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی کل 120 نشستیں ہیں، انتخابات میں کسی بھی سیاسی اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
انتخابی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کا حکومتی اتحاد 53 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ گادی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں ملیں، عرب جماعتوں نے 19 نشستیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments