امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی مڈٹرم انتخابات میں خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت کی۔
اے پی سروے کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں میں خواتین کا تناسب 53 فیصد جبکہ مردوں کا 46 فیصد رہا۔
سروے کے مطابق خواتین ووٹرز میں 58 فیصد نے ڈیموکریٹ امیدواروں جبکہ 40 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دیا۔
اے پی سروے میں بتایا گیا کہ مرد ووٹرز تقریباً دو حصوں میں تقسیم رہے، 49 فیصد نے ڈیموکریٹس جبکہ 49 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments