پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال چھ میں 8 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، دونوں حلقوں میں پاک فوج اور پنجاب رینجرز 7 سے 9 نومبر 2026 تک تعینات رہیں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب رینجرز کو دوسرے درجے کی رسپانس فورس جبکہ پاک فوج کو تیسرے درجے کی رسپانس فورس کے طور پر دستیاب رکھنے کی منظوری دی گئی ہے، دونوں فورسز صرف اسٹینڈ بائی اور فوری ردعمل کی فورس کے طور پر تعینات ہوں گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق تعیناتی کا مقصد ضمنی انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانا ہے، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر منظور کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے 30 ستمبر اور 2 اکتوبر 2026 کو وفاقی حکومت سے تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments