شمالی کوریا کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ، کروز میزائل حملوں کی مشقیں
پیونگ یانگ (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کرنے کے ساتھ کروز میزائل حملوں کی مشقیں بھی کی ہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فضائی دفاعی نظام کے تجربے کے دوران میزائل میں استعمال ہونے والے نئے مواد، مختلف رہنمائی کے طریقوں، تکنیکی خصوصیات اور پائیداری کی تصدیق کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربے میں نظام کی اہداف کی شناخت اور ان کا تعاقب کرنے کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments