ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
عمان: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں قطری نمائندوں سے ملاقات کی ہے، قطر کے وزیر اعظم کے مشیر کی سربراہی میں ایک قطری وفد عمان میں موجود ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ملاقات کی تفصیلات بیان کئے بغیر کہا کہ فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے قطر کے کردار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
عباس عراقچی اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments