ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا جنگی حالات میں آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس نے قانون میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کو خط ارسال کردیا، قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارتِ انٹیلیجنس نے جنگی حالات میں انٹیلیجنس ادارے کی آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وزارتِ انٹیلیجنس نے حالیہ تنازع کے بعد اندرونی اور بیرونی مخالفین کے خلاف انٹیلیجنس آپریشنز تیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس نے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی اور پارلیمانی حمایت کو سراہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...