پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی طرف سے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورٹ نے شائقین کرکٹ کو وقت پر راولپنڈی سٹیڈیم پہنچنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...