محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت مقدمات، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مبینہ منظم عدالتی ناانصافی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات اور ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...