ہرنو میں جیپ ریلی، ملک بھر سے پروفیشنل ڈرائیوروں کی شرکت

کھیل

ہرنو: (دنیا نیوز) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہرنو میں فور بائے فور جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر سے پروفیشنل ڈرائیوروں نے ریس میں حصہ لیا، ڈی آئی جی ہزارہ میر وئیس نیاز مہمان خصوصی تھے۔

ہرنو جیپ ریلی میں چار مختلف کٹیگری کے مقابلے ہوئے، جیپ ریلی ہفتہ کے روز صبح نو سے شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں بڑی تعداد میں شرکاء شریک تھے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز اور ایم پی اے مومنہ باسط نے خصوصی شرکت کی اور ٹریک پر جیپ ڈرائیورز کی مہارت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد باالخصوص خیبرپختون خوا میں اس طرح کے پلیٹ فارم سے جیپ ریلی امن امان کے قیام اور محفوظ پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں