فٹ بالر ہیری کین کا مجسمہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا

لندن:(ویب ڈیسک) معروف فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی تنقید کی زد میں آگیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک نے اسے انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان سے مذاق قرار دیا، دوسرے نے انتہائی ڈرائونا گردانا، کسی نے کہا کہ آج تک اس سے بدتر مجسمہ نہیں دیکھا، 7ہزار 2سو پاؤنڈ ضائع کردیے گئے۔

یاد رہے کہ اس مجسمے کا پلان 5سال قبل بنا تھا، اسے 2020سے خفیہ رکھا گیا تھا، اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے مجسموں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں