انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ: آج مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج (ہفتہ کو) مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، پہلا میچ ٹوٹنہم ہاٹ پوراور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پورسٹیڈیم لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ فلہم اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج لندن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں ایپسوچ ٹاؤن ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پورٹ مین روڈ ایپسوچ میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا۔

پانچواں میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک نیو کیسل اپون ٹائن انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں ساؤتھمپٹن اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں سینٹ میری سٹیڈیم ساؤتھمپٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ ساتواں اور آخری میچ بورن ماؤتھ اور آرسنل کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126 واں ایڈیشن ہے، ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں