انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ : پاکستانی آصف ہزارہ نے انڈونیشین حریف کو چت کردیا
میلبورن(ویب ڈیسک )پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایشین چیمپئن آصف ہزارہ اور انڈونیشیا کے باکسر ہیمسن لمانڈو کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوئے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں آصف ہزارہ نے حریف کھلاڑی کو دھول چٹا دی۔
6راؤنڈز پر مشتمل اس فائٹ میں آصف ہزارہ نے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی سمیٹی،پاکستانی کھلاڑی کا یہ نواں بین الاقوامی مقابلہ تھا، جس میں سے اُنہوں نے آٹھویں فائٹ میں فتح حاصل کی۔
اس شاندار کامیابی پر آصف ہزارہ کا کہنا تھا کہ اس انٹرنیشنل فائٹ کے لیے انہوں نے بھر پور تیاری کی تھی۔
انہوں نے پاکستانی شائقین کا باکسنگ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح باکسرز کو سپورٹ کرتے رہیں تاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے حوصلہ ملتا رہے۔