اے ٹی پی فائنلز، عالمی نمبر ون جینک سنر اور ٹیلرفریٹز کا فاتحانہ آغاز

اٹلی : (ویب ڈیسک) اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں، اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

امریکا کے ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے عالمی نمبر چار ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں