پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کا مکمل نام سامنے آگیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا۔

کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ سٹالینز‘‘ کے نام کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ سٹالینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ میں مزید رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں