آئی سی سی نے بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا، بنگلادیش کو فیصلے پر نظرثانی کے لیے آئی سی سی نے ایک دن کا موقع دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
بھارتی بورڈ نے مودی سرکار کے حکم پر بنگلادیشی بولر کو آئی پی ایل سے نکالا تھا، مستفیض الرحمان کو نکالنے پر بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش جو کہ ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ سی میں موجود ہے اس کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہے۔