پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پوچیفسٹروم: (دنیا نیوز) 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء نے 41 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی کپتان لاورز والوارٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ کیلا رینیکی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں