چولستان جیپ ریلی کا چوتھا روز، اے کیٹگری میں 'ازمارے' کامیاب

بہاولپور: (دنیا نیوز) چولستان جیپ ریلی کے چوتھے روز سٹاک کیٹگری مقابلے، اے کیٹگری میں ریسر 'ازمارے سرانجام' نے سب سے پہلے ٹریک مکمل کرلیا۔

ریسر  ازمارے سر انجام  نے 236 کلومیٹر طویل ٹریک 2 گھنٹے 9 منٹ اور 54 سیکنڈز میں مکمل کر کے میدان مار لیا، ریسر عنایت خان 2 گھنٹے 25 منٹ اور 59 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ریسر محمد نعیم گورائیہ نے ٹریک 2 گھنٹے 31 منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی کیٹیگری میں ریسر ریان خلیل ٹریک 2 گھنٹے 12 منٹ اور 38 سیکنڈز میں مکمل کرکے پہلے نمبر پر رہے۔

ریسر رب نواز جوئیہ 2 گھنٹے 14 منٹ اور 51 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ ریسر راشد گورائیہ ٹریک 2 گھنٹے 15 منٹ اور 15 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

سی کیٹیگری میں ریسر راؤ حماد الرحمان دو گھنٹے 27 منٹ 53 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔

منیم جھنڈیر نے ٹریک 2 گھنٹے 30 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کرکے دوسری ، علی اکبر لغاری نے ٹریک 2 گھنٹے 38 منٹ اور 06 سیکنڈز میں مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈی کیٹیگری میں فلک شیر نے ٹریک 2 گھنٹے 24 منٹ اور 18 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسامہ کھوسہ نے ٹریک 2 گھنٹے 29 منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کرکے دوسری، جمیل احمد نے 2 گھنٹے 31 منٹ 18 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکے تیسرا نمبر حاصل کیا۔

سٹاک کیٹیگری میں مجموعی طور پر 79 گاڑیاں شریک ہوئیں، 61 گاڑیاں مڈ پوائنٹ تک پہنچیں اور 43 گاڑیاں فنش پوائنٹ تک پہنچیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں