پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے لئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے منظوری دے دی، سلیکشن کمیٹی کو اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
سینئر ٹیم کے ٹرائلز کراچی، لاہور اور پشاور میں ہوں گے، کراچی میں 13، لاہور میں 15 اور پشاور میں 23 اپریل کو ٹرائلز ہوں گے، ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والے کھلاڑی ٹرائلز سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اسی طرح جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے بھی اوپن ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے، منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔