بابر اعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا، اظہر محمود

کراچی: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ بابراعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا۔

کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان میں 180 یا 190 کے اسٹرائیک ریٹ والا کوئی دوسرا پلیئر نہیں، بابر اعظم کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کیلئے سکواڈ بنایا تھا، پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگز میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بارہویں سنچری 52 گیندوں پر سکور کی، جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں