ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلا دیش کا 4 وکٹ پر 301 رنز سے دوسرے دن کا آغاز
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں آج دوسرے دن کا آغاز ہوگیا ہے جہاں میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا۔
کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکی اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔
شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شنٹو 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن اسکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔
آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پہلے دن کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد عباس نے امید ظاہر کی کہ دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر بنگلادیش کی اننگز ختم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہم تھوڑے بد قسمت رہے کچھ مواقع پر اچھی بولنگ کی اور کچھ مواقع پر نہیں ہوئی۔