ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی فوج ختم ہوگئی، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، آگے دیکھتے ہیں ایران سے متعلق کیا ہوتا ہے، معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پراجیکٹ فریڈم کی طرف جاسکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا اس سے پہلے کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہو سکتی ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی لقمہ اجل بن رہے ہیں، میں اس قتل و غارت کو ہر صورت روکنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ بندی میں بڑی توسیع دیکھنا چاہتا ہوں، تین روزہ جنگ بندی شروعات ہے، اس جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں