قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے لیے تعینات غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

کوچنگ اسٹاف میں فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپنگ اسپیشلسٹ باب ویلڈوف، ٹیکنیکل کوچ اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون شامل ہیں، جو قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد غیر ملکی کوچز کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی انتظامیہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی ہاکی پروگرام کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں ہاکی کے فروغ، کھلاڑیوں کی فنی و جسمانی استعداد بہتر بنانے اور قومی کھیل کی بحالی کے لیے طویل المدتی منصوبوں پر مشتمل جامع حکمتِ عملی تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...