لیوک رونکی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ لیوک رونکی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں اور جلد آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز میں شمولیت اختیار کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق لیوک رونکی نے 2020 میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔
بورڈ نے بتایا کہ رونکی بھارت کے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران اپنی ذمہ داریاں بدستور نبھائیں گے جبکہ سیریز کے اختتام پر وہ باضابطہ طور پر میلبرن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) July 17, 2026
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر سے یکم دسمبر تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
لیوک رونکی نے اپنے پیغام میں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ ٹیم اور بیٹرز کو بہترین کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کرنا تھا اور وہ اس سفر کی یادگار کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان ٹام لیتھم نے لیوک رونکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے انتہائی اہم رکن رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments