ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو بآسانی شکست دے دی
دبئی: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں بھارت کو کامیابی کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ دیپتی شرما اور شفالی ورما نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں، تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی۔
پاکستان نے ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ قومی ٹیم کا اگلا گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف شیڈول ہے۔
دوسری جانب بھارت اس سے قبل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دے چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments