افواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں۔

شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور برادر ملک چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے، جسے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارالحق نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں