اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ، کوہاٹ، ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ان کے علاوہ مظفرآباد شہر، ضلع لوئر دیر، مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان سرحد کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، فی الحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں