پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل مروت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، ریلی کے لیے جگہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پشاور ریلی دو بجے شروع ہو گی، بیرسٹر گوہر لیڈ کریں گے، پُرامن ریلی ہو گی، کارکن کمر کس لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ بھی ہوگا، عدالت کی طرف سے ہمیں جلسے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مینڈیٹ کی ریکوری کے لیے سب شرکت کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں