خیبرپختونخوا: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے نجی و سرکاری سکولوں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک عام تعطیل ہوگی۔

اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ میں سکول سربراہان اور اساتذہ کو چھٹیوں میں بھی حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں