وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی ہونے کے بعد کل ایک بار پھر طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی کرنے کے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا جسے تیسری بار ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے ہونے تھے۔

تین بار ملتوی ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے کل پھر طلب کر لیا، کابینہ اجلاس کل 30 مارچ کو دن 12 بجے ہو گا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں