بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریتلے طوفان سے معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ: (دنیا نیوز) افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والے ریتلے طوفان سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں دن کے وقت اندھیرا کردیا، معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثر آ گئے، چمن، قلعہ عبد اللہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ریت کے طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں