28 اپریل کو کراچی میں جلسہ لاقانونیت کیخلاف ایک نئی امید بنے گا: اسد قیصر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 28 اپریل کو کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، تمام ورکرز، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے جس کی وجہ مسترد شدہ ٹولہ ہے، جب غیر نمائندہ لوگ اس طرح عوام پر مسلط ہوں گے تو پھر ملک کا یہی حال ہوگا، ڈاکو راج، مہنگائی، لاقانونیت اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے۔

سابق سپیکر نے کہا کہ 28 اپریل کا جلسہ اس لاقانونیت کے خلاف ایک نئی امید بن کر ابھرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں