مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل ایوان اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کریں گے، پنجاب قومی فلسطین کانفرنس سے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

حافظ غضنفر عزیز کے مطابق کانفرنس سے خطاب کے بعد کل شام مولانا فضل الرحمان لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 2 مئی کو کراچی میں "سندھ عوامی اسمبلی" سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں