کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی تعاون نہیں کررہی: علی امین گنڈا پور

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کے معاملے پر افسوس ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی تعاون نہیں کررہی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ روز سے ہماری ایئر بس تیار کھڑی ہے، بشکیک سے بھی سب کچھ کلیئر ہوچکا ہے، طلبہ کی لسٹیں تیار ہوچکی ہیں، دستاویزات پورے ہوچکے ہیں، طلبہ بشکیک ایئر پورٹ پر موجود ہیں، اس کے باوجود یہ جو بھی کررہے ہیں ٹھیک نہیں کر رہے، خود تو کام نہیں کرتے نہیں کسی اور کو کرنے نہیں دے رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے یہ پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ نہیں، وفاق کو بتا رہا ہوں کہ میں برداشت کر رہا ہوں، کم از کم کچھ شرم کرلو، لوگوں کے بچے ہیں، فیملیز ہیں، وہ یہاں انتظار کر رہے ہیں، سپورٹ دی ہوتی تو ہماری دو فلائٹس پہنچ بھی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی روڑے اٹکا رہی ہے، ہمارا سب کچھ کلیئر ہے، سول ایوی ایشن سے گزارش ہے کہ تعاون کریں بجائے تاخیر کرنے کے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں