سرکاری سکولوں کیلئے پی ایم ٹرانسپورٹ کو پنک بس میں تبدیل کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں سکول کے بچوں کی سرکاری ٹرانسپورٹ خطرے میں پڑگئی۔

سکولوں کیلئے پی ایم ٹرانسپورٹ کو پنک بس میں تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، بچوں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں ملنے والی بسیں دوسرے منصوبوں کیلئے مختص کر دی گئیں۔

ایف سکس اور جی سکس کے سرکاری سکول کے بچوں کو دو سے تین شفٹوں میں پہنچانے کا حکم دیا گیا، سرکاری ٹرانسپورٹ کی کمی کا شکار بچے صبح کے نکلے شام 4 بجے واپس پہنچتے ہیں۔

والدین نے اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی پر سکولوں کے باہر احتجاج کی تیاری کرلی، والدین نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کی سکول بسوں کو واگزار کرایا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں