قصور: خاتون مزدے تلے آکر جاں بحق، ٹرین سے سر نکالنے والا مسافر پول سے ٹکرا کر زخمی

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں 2 مختلف واقعات کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔

رائیونڈ سے کوٹ رادھا کشن جاتے ہوئے خاتون موٹرسائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے نیچے گر گئی، اس دوران پیچھے سے آنے والا مزدا خاتون کے اوپر سے گزر گیا، حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ ثمینہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی، ریسکیو عملے نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب ٹرین پر سفر کے دوران سر باہر نکال کر دیکھنے کی کوشش پر مسافر پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں