مریدکے: پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکیج سے آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس کر شدید زخمی

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے جی ٹی روڈ پر واقع پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکیج ہوئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، آتشزدگی کی زد میں آ کر 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں